ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورگ ضلع میں ہائی الرٹ 10 نومبر کر ٹیپو ؒ جینتی کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

کورگ ضلع میں ہائی الرٹ 10 نومبر کر ٹیپو ؒ جینتی کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

Mon, 07 Nov 2016 11:51:37    S.O. News Service

میسور،6؍نومبر(ایس او نیوز)انٹلی جنس کی اطلاع پر کہ مورخہ 10نومبر کو حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی سرکاری سطح پر جینتی کے موقع پر مخالفت کرنے والے شرپسندوں کی طرف سے ہنگامے وغیرہ پیش آسکتے ہیں۔ اسلئے کورگ ضلع انتظامیہ کے ذمہ دار اور ڈپٹی کمشنر رچرڈ وینسینٹ ڈیسوزا نے کورگ ضلع میں افزود سکیورٹی تعینات کردی ہے۔ اور حساس حلقوں میں گشت لگواکر مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ابھی کس مقام پر جینتی منائی جائے گی اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے تمام ہوم اسٹے اور لاڈجوں کا معائنہ کیا جارہا ہے، کورگ ضلع کے بارڈر پر داخل ہونے والوں اور باہر روانہ ہونے والے افراد پر خصوصی نظر رکھی گئی ہے۔ کیونکہ پچھلے سال ٹیپو جینتی کے موقع پربیرونی اضلاع کے اجنبی افرادنے داخل ہوکر ہنگامے مچائے تھے۔ کل شام ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ ‘آف پولیس سمپت کمار کی قیادت میں کشال نگر ٹاؤن میں پولیس کا فلیگ مارچ کرکے عوام کو سیکیورٹی اعتماد فراہم کیا گیا ۔ کہاں فلیگ مارچ کیا جائے گا اس کا پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آر وی ڈیسوزا نے اپنے ماتحتوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کو ہوم اسٹے اور حساس علاقوں میں نصب کرنے کی سخت ہدایت دے دی ہے۔ کورگ ضلع کے سرحدی علاقوں کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 10چیک پوسٹوں کا قیام بھی کیا گیا ہے اور ضلع بھر میں پوسٹرس، بیانرس اور جھنڈوں کے لہرانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جنہیں عوامی گاڑیاں، آٹو رکشاؤں اور جیپ وغیرہ پر بھی چسپاں نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ایسا کسی کو کرنا ہوتو پولیس کی منظوری حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کورگ ضلع کے انچارج وزیر یم آر سیتا رام نے بتایا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کا یوم پیدائش تحفظ کے ساتھ منایا جائے گا۔ خاص کر کورگ ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کا سخت انتظام کیا جائے گا۔ کیونکہ یہاں صرف گنے چنے افراد ہی جینتی کی مخالفت کررہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جینتی منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ 


Share: